بدھ, مئی 13, 2026
ہومبزنسسی سی پی نے یو ڈی پی ایل اور آئی بی ایل...

سی سی پی نے یو ڈی پی ایل اور آئی بی ایل سے 4 کروڑ روپے جرمانہ وصول کر لیا

اسلام آباد، 24 مارچ 2026: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نےاپنے حکم پر مؤثر عملدرآمد کرتے ہوئے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی پر یونائیٹڈ ڈسٹری بیوٹرز پاکستان لمیٹڈ (یو ڈی پی ایل) اور انٹرنیشنل برانڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (آئی بی ایل) سے مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے جرمانہ وصول کر لیا۔

یہ جرمانہ اینٹی کمپٹیٹو نان کمپِیٹ معاہدے کے تحت عائد کیا گیا، جس کے ذریعے یو ڈی پی ایل نے 1.131 ارب روپے کے عوض تین سال کے لیے انسانی ادویات کی تقسیم کا کاروبار ترک کیا۔ سی سی پی کے مطابق اس معاہدے نے متعلقہ مارکیٹ میں مسابقت کو محدود کیا۔

اگرچہ معاہدے میں ریگولیٹری منظوری کی شرط شامل تھی، تاہم دونوں کمپنیوں نے سی سی پی سے پیشگی استثنیٰ حاصل نہیں کیا اور شوکاز نوٹسز کے اجرا کے بعد درخواست دی۔ سی سی پی نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ معاہدہ قانونی معیار پر پورا نہیں اترتا اور خلاف ورزی پہلے ہی واقع ہو چکی تھی۔

کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے بھی سی سی پی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانے کو درست قرار دیا۔ سی سی پی نے کہا ہے کہ کمیشن مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین