کراچی، 30 اپریل، 2026: دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (DIBPL) نے اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے 84.06 فیصد اکثریتی حصص کے حصول کے لیے 76 ملین امریکی ڈالرز کی فنانسنگ حاصل کرلی ہے۔ اس فنانسنگ کا حصول ایک کنسورشیم کے ذریعے کیا گیا جس میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔
یہ ٹرانزیکشن پاکستان کے مرجرز اینڈ ایکوزیشنز منظرنامے میں اہم پیش رفت ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں ڈی آئی بی نے بڑے فنانسر، لیڈ ایڈوائزر اور شریعہ ایڈوائزر کے طور پر کردار ادا کیا۔ بینک نے فنانسنگ کی اسٹرکچرنگ اور انتظام کے ساتھ ساتھ محسن طیب علی اینڈ کمپنی کو ٹرانزیکشن کے قانونی مشیر کے طور پر شامل کرتے ہوئے جدید شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی حل بھی فراہم کیا۔
ڈ ی آئی بی پاکستان کے صدر محمد علی گل فراز نے کہا، ”ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اس اسٹریٹجک ایکوزیشن میں جامع فنانسنگ اور ایڈوائزری حل کے ذریعے معاونت فراہم کی۔ یہ ٹرانزیکشن پیچیدہ اور بلند اثرات کے حامل معاملات کو ممکن بنانے اور اپنے کلائنٹس کے لیے قدر پیدا کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔“
ڈی آئی بی پاکستان کی ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ خدیجہ وجاہت نے کہا، ”یہ سنگِ میل دبئی اسلامک بینک کے عالمی پلیٹ فارم کی مضبوطی کو اجاگر کرتا ہے، جو فنانسنگ، ایڈوائزری اور شریعہ اسٹرکچرنگ کی صلاحیتوں کا امتزاج ہے۔ ہم ایسے اسٹریٹجک ٹرانزیکشن کی معاونت کے لیے پُرعزم ہیں جو پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیں۔“
پاکستان میں نمایاں بین الاقوامی عالمی بینک کے طور پر اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دبئی اسلامک بینک ملک کے بڑے کاروباری اداروں کے لیے منفرد اور جدید مالیاتی حل فراہم کر رہا ہے۔ ہم اس موقع پر ایکوزیشنز اور ان کے اسپانسرز مینجمنٹ ٹیموں کے ساتھ مستحکم شراکت داری کو سراہتے ہیں، جس نے اس پیچیدہ اور بڑے پیمانے کی ٹرانزیکشن کی تکمیل میں بھرپور تعاون کیا۔
یہ تاریخی ٹرانزیکشن ایک اہم صنعتی اثاثے کی ملکیت کو غیرملکی ہاتھوں سے مقامی ملکیت میں منتقل کرنے کی علامت ہے، جو طویل المدتی قدر کی تخلیق میں معاون ثابت ہوگا اور ملکی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

