کراچی: 30 اپریل 2026: گوگل ٹرانسلیٹ یا گوگل مترجم کا آغاز بیس سال قبل کیا گیا۔ اس کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والوں میں فاصلوں کو کم کرنا اور ایک دوسرے سے ابلاغ میں آسانی پیدا کرنا تھا۔ ابتداء میں گوگل ٹرانسلیٹ کو تجرباتی طور پر شروع کیا گیا۔ مگردو دھائیوں کے بعد رابطہ کاری کا ایک پل بن گیا ہے۔ تراجم کے زریعے دنیا کے تقریبا ایک ارب سے زائد افراد کو جوڑ ہوئے ہے۔
گوگل ٹرانسلیٹ کی بیسویں سالگرہ پر گوگل کی جانب سے مترجم کے حوالے سے پاکستان کے تناظرمیں بیس اہم حقائق کو پیش کیا گیا ہے۔
درست لہجے میں انگریزی بولیں: گوگل ٹرانسلیٹ کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے تلفظ کا فیچر پاکستان اور اس جیسے ایسے ملکوں میں بہت مقبول ہے۔ جہاں انگریزی سیکھنا اہم ہے۔ صارفین مترجم سے اپنی انگریزی کا لب و لہجہ درست کررہے ہیں۔ جس وہ تعلیم، ملازمت کے انٹرویوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ شروع دن سے اے آئی: ٹرانسلیٹ شماریاتی ماڈلز سے ترقی کرتے ہوئے جدید اے آئی تک پہنچ چکا ہے، جو پاکستان میں طلبہ اور پیشہ ور افراد میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔
عالمی رسائی: گوگل ٹرانسلیٹ کے زریعے دنیا کی تقریباً 250 زبانوں کے باہمی ترجمے کی سہولت سے صارفین یومیہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پاکستان میں صارفین اردو زبان سے دیگر زبانوں کے تراجم کے علاوہ دیگر زبانوں کو اردو میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔
ماہانہ ایک ارب صارفین ایک ہزارارب الفاظ: گوگل ٹرانسلیٹ سے ہرماہ ایک ارب سے زائد افراد ترجمے کی سہولت حاصل کرتے ہیں۔ یہ صارفین ہرماہ گوگل ٹرانسلیٹ سے ایک ہزار ارب سے زائد الفاظ کا ترجمہ کرتے ہیں۔
ذاتی مترجم: لائیو ٹرانسلیٹ کے زریعے کوئی صارف ہیڈ فونز کے زریعے بول کر صوتی ترجمہ حاصل کرسکتا ہے۔ اس عمل میں ٹرانسلیٹ اصل آواز کے انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے صوتی ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
روانی سے گفتگو: گوگل کے جدید Gemini ماڈلز قدرتی، فوری مکالمہ ممکن بناتے ہیں، جو سیاق و سباق اور باریکیوں کو سمجھتے ہیں۔
بامعنی روابط: لائیو ٹرانسلیٹ کے ایک تہائی سے زیادہ سیشن پانچ منٹ سے زیادہ جاری رہتے ہیں، جو گہرے ثقافتی تبادلوں اور انٹرویوز کو ممکن بناتے ہیں۔
ثقافتی رسائی: اب زبان عالمی تقریبات جیسے ہاف ٹائم شوز یا قومی خطابات میں شرکت کی رکاوٹ نہیں رہی۔ گوگل ٹرانسلیٹ فوری ترجمے کی سروس فراہم کرتا ہے۔
زبان کی باریکی سے سمجھ: Gemini ماڈلز مشکل محاورات، مقامی سلیگ اور علاقائی باریکیوں کو بھی بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔
ایک استاد: تقریباً ایک تہائی موبائل صارفین ٹرانسلیٹ کو سیکھنے کے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جہاں اے آئی ان کی پیش رفت کو ٹریک کرتا ہے۔
اعتماد میں اضافہ: "پریکٹس” فیچر استعمال کرنے والے تقریباً نصف افراد انٹرایکٹو بولنے کی مشق پر توجہ دیتے ہیں تاکہ عملی زندگی میں اعتماد بڑھے۔
آف لائن سہولت: پاکستان کے دور دراز علاقوں اور کم انٹرنیٹ رسائی کے دوران آف لائن ترجمہ بہت مفید ثابت ہو رہا ہے۔
بصری مینیو: لینز فیچر کیمرے کو ایک سفری ضروری چیز بنا دیتا ہے، جو مینیو اور سڑک کے سائن بورڈز کا فوری ترجمہ دکھاتا ہے۔
سرکل ٹو ٹرانسلیٹ: اینڈرائیڈ پر "سرکل ٹو سرچ” کے ذریعے ترجمہ اب ایک نمایاں استعمال بن چکا ہے، جیسے گانوں کے بول یا بیوٹی روٹینز۔
دلچسپ زبانیں: عالمی سطح پر انگریزی اورہسپانوی زبانوں کا سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے، جبکہ پاکستان میں انگریزی اور اردو میں دوطرفہ سہولت حاصل کی جاتی ہے۔
جنریشن الفا کی زبان: والدین اب سرچ کے اے آئی موڈ سے نئی سلیگ جیسے "clock it” اور "mogging” کا ترجمہ کر رہے ہیں۔
ایموجی مترجم: صارفین اب اے آئی سے متن کو ایموجیز میں "ترجمہ” کرنے کی درخواست بھی کرتے ہیں، جس سے زبان ایک دلچسپ بصری انداز اختیار کر لیتی ہے۔
شمولیتی ٹیکنالوجی: گزشتہ پانچ سالوں میں امریکی اشاروں کی زبان (ASL) کے ترجمے میں دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
شکریہ ہر جگہ: 20 سال بعد بھی سب سے زیادہ ترجمہ کیا جانے والا جملہ وہی ہے "Thank you”
دو دہائیوں بعد بھی ٹرانسلیٹ کا مشن وہی ہے: رکاوٹیں ختم کرنا تاکہ دنیا کے ہر فرد کو سمجھا جا سکے اور وہ دوسروں کو سمجھ سکے۔

