منسٹر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز اور سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جدہ پہنچنے والے حجاج کے پہلے گروپ کا استقبال
پریس ریلیز۔۔۔۔سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے حج 2026کے آپریشنز کا آغاز کردیا ہے،اس ضمن میں حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز جدہ پہنچی۔
فلائٹ ڈھاکا سے 376 عازمین کو لے کر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز عزت مآب انجینئر صالح الجاسر اور سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب ابراہیم العمر نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پرواز کا خیر مقدم کیا اور عازمین حج کا استقبال کیا،اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے حج کے تجربے کو مزید بہتر اور یادگار بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
سعودیہ کا 75دنوں پر محیط حج آپریشن آمد و روانگی کے دونوں مراحل پر مشتمل ہے، جس سے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی نقل و حرکت میں آسانی ہو گی۔حج آپریشن کو مربوط خدمات کے ایک جامع نظا م کا تعاون حاصل ہے، جو متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی روابط فراہم کی جاتی ہے تاکہ ہموار اور موثر سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعودیہ نے حج2026کے سیزن کیلئے اپنے ملکی اور بین الاقوامی نیٹ ورک میں 10 لاکھ سے زیادہ نشستیں مختص کی ہیں، اور اس مقصد کیلئے 160 طیاروں کے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایئر لائن اپنی مکمل آپریشنل اور تکنیکی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے 145 مقامات سے حجاج کو منزل مقصود تک پہنچائے گی۔تمام آپریشنز کو باخوبی سر انجام دینے کیلئے مختص کی گئی افرادی قوت چوبیس گھنٹے سرگرم ہوگی، تاکہ پورے سیزن میں ہموار اور موثر کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔
سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب ابراہیم العمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”حجاج کرام کی خدمت ہماری قومی ترجیح ہے، اور سعودیہ اس مشن میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق اور وزارت حج و عمرہ اور حجاج کے تجربے کے پروگرام کے ساتھ شراکت میں ہم ایسے اقدامات کو فروغ دیتے رہتے ہیں جو حج کے سفر کو مزید خوشگوار اور آسان بناتے ہیں۔ہم مملکت کے 2030تک30ملین سے زائد زائرین اور عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرنے کے وژن میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہم ہر مرحلے پر اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جس میں نظم و ضبط اوربرقت پروازوں کی آمد و رفت کے اقدامات شامل ہیں۔“
سعودیہ حجاج کے لیے خدمات کی ایک وسیع رینج کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں بین الاقوامی روانگی کے مقامات پر آنے اور واپسی کی دونوں پروازوں کے لیے بورڈنگ پاس جاری کرنا، اور ساتھ ہی ساتھ اندرون ملک سفر اور مدینہ کے لیے اضافی پروازیں چلانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ایئرلائن کو ”مکہ روٹ” اقدام کے ذریعے 179,000 سے زیادہ حجاج کرام کی خدمت کی توقع ہے، جبکہ ”لیگیج فرسٹ” سروس تقریباً 330,000 بیگز اور 230,000 زمزم کی بوتلوں کو سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔
دوران سفر بھی حجاج کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی،جن میں کراسنگ سے 30 منٹ قبل میقات کے اعلانات، تلبیہ کی نشریات، اور مختلف ترجیحات کے مطابق کیٹرنگ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حج اور عمرہ کے ارکان پرمشتمل تعلیمی مواد پر مشتمل ایک چینل بھی شامل ہے۔

