بدھ, مئی 13, 2026
ہومبحری امورکراچی پورٹ ٹرسٹ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کشتیوں کی...

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کشتیوں کی ریلی نکالی گئی

کراچی، 9 مئ 2026: معارکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی لازوال بہادری، استقامت اور عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار بوٹ ریلی کا انعقاد کیا۔ اس پروقار تقریب میں بڑی تعداد میں کشتیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، جو وطن کے محافظوں سے قومی یکجہتی، اتحاد اور عقیدت کا بھرپور اظہار تھا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال جرات، ثابت قدمی اور مؤثر جواب ہمیشہ قوم کے حافظے میں سنہری حروف سے رقم رہے گا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اُن بہادر سپاہیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے جن کی قربانیاں، عزم اور فرض شناسی آج بھی پاکستان کی خودمختاری، وقار اور سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین