جمعرات, مئی 28, 2026
ہومشہری ہوابازیسخت گیر قوانین اور بلند آپریٹنگ لاگت کی وجہ سے یورپی فضائی...

سخت گیر قوانین اور بلند آپریٹنگ لاگت کی وجہ سے یورپی فضائی سفر میں جمود دیکھا جارہا ہے، ایاٹا

جنیوا : ایئرلائنز کی عالمی تنظیم ایاٹا نے انکشاف کیا ہے کہ پوری دنیا میں فضائی سفر میں اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ یورپ میں فضائی سفر سال 2025 میں محض ایک فیصد بڑھا ہے۔ ایاٹا کے جاری کردہ اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 میں یورپ کی فضائی رابطہ کاری تقریباً جمود کا شکار رہی اوریورپ کے اندر اور دیگر براعظموں سے ملانے والے فضائی روٹس کی مجموعی تعداد میں صرف 1 فیصد کا خالص اضافہ ہواہے۔  جبکہ گزشتہ دھائی کے دوران یورپی فضائی سفر میں اوسط 1.5 فیصد سالانہ کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ایاٹا کے سینئر نائب صدر برائے بیرونی تعلقات تھومس ری نارٹ کا کہنا ہے کہ ایئرلائن روٹ نیٹ ورکس میں اضافہ طلب اور آپریٹنگ ماحول دونوں میں گراوٹ کو ظاہر کرتاہے۔ یہ حیران کن نہیں کہ 2025 میں یورپی یونین (EU) کا فضائی رابطہ تقریباً منجمد رہا۔

تھومس ری نارٹ کے مطابق یورپ ریگولیٹری بوجھ بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور یورپی یونین کے مسابقتی مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا گیا۔ صارفین کے تحفظ سے متعلق قوانین اس کی واضح مثال ہیں۔ موجودہ ضوابط کی خامیاں ہیں، اوران کو ٹھیک کرنے کی کوشش سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ اور انہی وجوہات کی وجہ سے ایئرلائنز کے لیے فضائی رابطہ کاری میں توسیع مشکل ہوگئی ہے۔ اور ایوی ایشن کے شعبے پر ہی یورپ میں  روزگار اور اقتصادی ترقی کا انحصارہے۔

ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین نے سال 2025 میں 1,127  فضائی روٹس کو بند کیا گیا۔ جبکہ1,281  نئے روٹس پر پرازوں کا آغازہوا۔ مجموعی طور پر 154 روٹس کا خالص اضافہ ہوا جس کے بعد کل فضائی روٹس کی تعداد 14,797 ہوگئی۔

یورپ کی فضائی سفرکے فوائد بھی نمایاں ہیں۔ یورپی یونین میں ہوا بازی اور ہوا بازی سے منسلک سیاحت کے شعبے سے 92 لاکھ سے زائد ملازمتیں کرتے ہیں۔ ہوابازی اور سیاحت کے شعبے سے یورپی یونین کو 760 ارب یورو کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) حاصل ہوتاہے۔  کاروباری، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کو فضائی سفر کی ترقی نے تقویت دی ہے۔ اوراس نے یورپ کو آپس میں اور دنیا سے جوڑ رکھا ہے۔

ری نارٹ کا مذید کہنا تھا کہ یورپ کی خوشحالی وسیع اور مؤثر بین البراعظمی اور اندرونِ براعظم فضائی روابط پر منحصر ہے۔ ہر نیا فضائی روٹ نئی ملازمتوں، کاروباری مواقع اور سماجی روابط کا سبب بنتا ہے۔ خوش قسمتی سے یورپی سیاستدانوں کے پاس ایسے متعدد مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے وہ بہتر ضوابط متعارف کرا سکتے ہیں اور ایئرلائنز کو ترقی اور مسابقت کے قابل بنا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایاٹا نے یورپی پالیسی سازوں کو تجاویز دی ہیں۔ جن میں مسافروں کے حقوق کے ضابطے میں اصلاحات، خصوصاً معاوضے کے وقت کی حد میں اضافہ، پائیدار فضائی ایندھن (SAF) کی لاگت میں کمی اور اس کی خریداری کے لیے بک اینڈ کلیم نظام متعارف کرایا جائے۔ ہوائی اڈوں اور فضائی نیویگیشن چارجز کے ضوابط کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ لاگت میں کمی آئے۔ بحران کے ادوار میں ایئرپورٹ سلاٹ ریلیف میں زیادہ لچک دی جائے

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین