کراچی: حجاج کی وطن واپسی شروع ہوگئی اور پہلی بعد از حج فلائٹ کراچی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پہلی بعد از حج پرواز 159 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچی۔ جدہ سے آنے والی ایئر سیال پرواز PF-723 کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی. کراچی ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔ حجاج کا استقبال وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے حجاج کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ استقبال بھی حجاج کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ منیجر اور حکام نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر حجاج کرام کی وطن واپسی، کراچی ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔
حجاج کی وطن واپسی شروع ہوگئی، پہلی بعد از حج پرواز کراچی لینڈ کر گئی
مزید پڑھیں

