جمعہ, جون 5, 2026
ہومصحتنیشنل بینک نے ملازمین کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کیلئے...

نیشنل بینک نے ملازمین کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کیلئے چارٹر فار کمپیشن پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے

کراچی، 2 جون، 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے پروگرام ”این بی پی ویلنَس فرسٹ 2.0“ کے تحت چارٹر فار کمپیشن پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے ہیں۔

اس تعاون کا مقصد ملازمین میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو پیشہ ورانہ ویلنَس سپورٹ تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام مشاورت اور معاونتی خدمات کے ذریعے ذہنی صحت کے شعبے میں آگاہی اور بہتری کو فروغ دے گا۔

اس شراکت داری کے تحت ملازمین کے لیے ملک گیر سطح پر ورچوئل آگاہی سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں اسٹریس مینجمنٹ، جذباتی مضبوطی، ذہنی صحت، اضطراب کا موثر انتظام، صحت مند حدود اور پائیدار خود نگہداشت جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو چارٹر فار کمپیشن پاکستان سے وابستہ مستند ذہنی صحت کے ماہرین کے ذریعے خفیہ ٹیلی کونسلنگ کے ساتھ ساتھ جسمانی (فزیکل) مشاورتی خدمات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، جنہوں نے جذباتی فلاح و بہبود کے فروغ، صحت مند ورک پلیس کلچر اور زیادہ معاون کام کے ماحول کی تشکیل کے مشترکہ عزم کی تصدیق ہے۔

”این بی پی ویلنَس فرسٹ 2.0“ کا مقصد ملازمین میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی، ذہنی توازن اور معاون نظاموں تک رسائی کو فروغ دینا ہے، تاکہ صحت مند، متوازن اور مضبوط افرادی قوت تشکیل دی جاسکے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین