ہفتہ, جون 6, 2026
ہومشہری ہوابازیامریکا میں تیار ہونے والے بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کو یورپی...

امریکا میں تیار ہونے والے بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کو یورپی نظام سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، ایئربس کا اعلان

ویلیکری بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے میں ایئر بس مصنوعی ذہانت والا سافٹ ویئر نصب کرے گی۔

مارس مشن سسٹم خودکار جنگی آپریشنز اور ملٹی پلیٹ فارم میں رابطوں کو ممکن بنائے گا

برسلز: تبدیل ہوتے جنگی حالات اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی تیزرفتار پیش رفت کے پیش نظر جرمن مسلح افواج میں امریکا میں تیار ہونےوالے بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کو استعمال کرے گی۔ اس کے لئے یورپ کی طیارہ ساز کمپنی ایئربس اور امریکا میں ویلیکری ڈرون بنانے والی کمپنی کارٹوس ایئر ڈیفنس اینڈ سکیورٹی سلوشن نے باہمی اشتراک کیا ہے۔ جس کی پہلی یورپی مشن کی پہلی آزمائشی پرواز اسی سال متوقع ہے۔ جبکہ سال 2029 تک بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے جرمن مسلح افواج کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

ویلیکری ایک جدید بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ہے، جس کی پرواز کی حد 5,000 کلومیٹر سے زائد، زیادہ سے زیادہ بلندی 45,000 فٹ پر پرواز کرسکتا ہے اور یہ تین ٹن وزن کے ساتھ پرواز کرسکتا ہے۔ یہ طیارہ پہلی بار 2019 میں امریکہ میں اڑا اور تب سے مختلف آپریشنل مشنز میں استعمال ہو رہا ہے۔ اور اب اس کو جرمن مسلح افواج کو فراہم کرنے کے لئے اس میں یورپی دفاعی نظام سے اہم آہنگ کیا جارہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی ممالک دفاعی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور خودکار جنگی نظاموں میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں۔ سال 2026  میں متوقع پہلی یورپی فلائٹ کے ساتھ، ایئربس کا یہ پروگرام مستقبل کی فضائی جنگی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گا، جہاں مصنوعی ذہانت، خودمختاری اور کم لاگت کو یکجا کر کے ایک مؤثر دفاعی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین