شکاگو کے لیے اتحاد ایئرویز کی یومیہ دو پروازیں اور شارلٹ کے لیے روزانہ سروس شروع کرنے کا اعلان
ابوظہبی، یو اے ای – متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے امریکہ میں اپنے آپریشنز میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی امریکہ کے نیٹ ورک میں استعداد اور رابطوں کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
اتحاد ایئرویز کے مطابق شکاگو کے لیے روزانہ دو پروازیں شروع کی جائیں گی۔ جبکہ شارلٹ کے لیے 15 جون سے روزانہ پروازوں کا آغاز ہوگا۔
اس توسیع سے امریکہ میں اتحاد ایئر ویز کا نیٹ ورک مذید مضبوط ہوگا۔ شمالی امریکہ کو ایشیا پیسیفک کی تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی پارٹنر ایئرلائنز کے ذریعے امریکہ کے اندرونی شہروں تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔
نئے شیڈول کے تحت مسافروں کو شکاگو اور شارلٹ سے امریکہ کے مختلف شہروں تک مزید سہولت اور بہتر کنیکشنز میسر آئیں گے۔ اتحاد ایئرویز کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی بھی آسان ہوگی۔ دونوں روٹس پرامریکی ساختہ بوئنگ 787 ڈریم لائنرطیارے استعمال کیے جائیں گے۔ ان طیاروں میں 32 بزنس کلاس اور 271 اکانومی نشستیں ہوں گی۔


اتحاد ایئرویز کے ارک ڈی کا کہنا تھا کہ شارلٹ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آغاز سے ہی بھرپور حمایت کی۔ اتنی جلدی روزانہ پروازوں کا آغاز اس روٹ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
یہ توسیع اتحاد ایئر ویز کی مرحلہ وار ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت اہم مارکیٹوں میں طلب کے مطابق اضافی گنجائش فراہم کی جا رہی ہے۔

