ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومبزنسچیرات سیمنٹ کا منافع موجودہ مالی سال کی تیسری سہ میں 16...

چیرات سیمنٹ کا منافع موجودہ مالی سال کی تیسری سہ میں 16 فیصد کم ہوگیا ہے۔

افغانستان کے ساتھ تجارتی بندش کی وجہ سے سیمنٹ کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی: چیراٹ سیمنٹ کے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق موجودہ مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کے بعد 1.4 ارب روپے رہا۔ اس طرح کمپنی کی فی حصص آمدن   7.2  روپے رہی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی کا منافع 1.7 ارب روپے اور فی حصص آمدن 8.7 روپے تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ منافع میں گراوٹ کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں کوئلے کی بلند قیمتیں اور مقامی سطح پر سیمنٹ کی طلب میں کمی ہے۔

معروف بروکریج ہاوس اے کے ڈی سکیورٹیز کی جاری کردہ تجزیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان سے تجارت بند ہونے کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

ایندھن کا مہنگا ہونے کی وجہ سے چیراٹ سمینٹ کے منافع میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کوئلا جوکہ سیمنٹ کی پیداوار میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کے منافع کا مارجن جوکہ گزشتہ مالی سال کے 40 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 31 فیصد رہ گیاہے۔ اس کے علاوہ ترسیل کے لئے استعمال ہونے والے فلیٹ کے ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے آپریٹنگ اخراجات بھی 9 فیصد اضافے کے ساتھ 38 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

اے کے ڈی سکیورٹیز نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ اس مشکل صورتحال کے باوجود کمپنی کی دیگر زرائع سے امدن میں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے نقد ذخائر اور قلیل مدتی سرمایہ کاری نے کمپمنی کی آمدن میں اضافہ کیا اور یہ آمدن 67 فیصد اضافے کے ساتھ 44 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئی جس کی وجہ زیادہ نقد ذخائر اور قلیل مدتی سرمایہ کاری رہی۔ شرح سود میں کمی کی وجہ سے کمپنی کے مالی اخراجات میں کمی دیکھی گئی۔ اصل زر اورسود کی ادائیگی میں بھی سہولت ہوئی کمپنی کے سودی اخراجات 23 فیصد کم ہو کر9 کروڑ 50 لاکھ روپے رہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین