کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا، 29 اپریل 2026— : بوئنگ نے کینڈی اسپیس سینٹر سے وی ایس تھری سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ ایشیا پیسیفک خطے میں دفاعی اور تجارتی مقاصد کے لئے ہائی کیپیسٹی براڈبینڈ سروسز فراہم کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ وایا سیٹ کمپنی کی ملکیت ہے جو کہ دنیا بھر میں تجارتی اور دفاعی مقاصد کے لئے خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی بھارت میں پہلے ہی بھارتی بحریہ، محفوظ انٹرنیٹ فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرونز کو اڑانے کے لئے رابطہ کاری فراہم کرتی ہے۔ بوئنگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ سیٹلائٹ ایشیا پیسفک خطے میں خدمات فراہم کرے گا۔ اس سیٹلائٹ کے خلاء میں بھیجے جانےکے بعد بھارتی نیوی، فضائیہ کو زیادہ بہتر براڈ بینڈ سیٹلائٹ دستیاب ہوگا۔ جس سے وہ اپنی تینوں مسلح افواج کے علاوہ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز یعنی ڈروینز کے استعمال کو زیادہ بہتر بناسکے گا۔
یہ سیٹلائٹ پاک بھارت جنگ کے تقریبا ایک سال بعد خلاء میں بھیجا گیا ہے۔ اور اس کو پوری طرح آپریشنل ہونے میں مذید چند ہفتے لگیں گے۔
اس سیٹلائٹ کے حوالے سے بوئنگ کے مشن کنٹرولرز نے بتایا ہے کہ VS-3 F3 سیٹلائٹ کامیاب لانچ کے بعد مدار میں مکمل طور پر فعال اور مستحکم ہے۔ سیٹلائٹ لانچ کے تقریباً پانچ گھنٹے بعد راکٹ سے علیحدہ ہوا۔ کیلیفورنیا کے شہر ایل سیگونڈو میں واقع بوئنگ کے مشن کنٹرول سینٹر نے سیٹلائٹ کا سگنل حاصل کرنے کے بعد کمانڈ کنٹرول قائم کیا اور ابتدائی آپریشنز کا آغاز کر دیا۔
VS-3 F3، وایا سیٹ-3 پروگرام کا تیسرا سیٹلائٹ ہے، جو بوئنگ کی جدید ترین 702MP+ پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم وایا سیٹ کے لچکدار اور انتہائی زیادہ گنجائش والے پے لوڈ کو سپورٹ کرتا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

