بدھ, مئی 13, 2026
ہومبینک اور مالیاتاسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے 2025 کے مالیاتی نتائج کا...

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے 2025 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

اسٹیٹ لائف نے سال 2025 کے دوران پالیسی ہولڈرز کو 181 ارب روپے منافع بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی، پاکستان – 6 مئی: اسٹیٹ لائف انشورنس  نے سال 2025 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے مضبوط مالی کارکردگی کا اظہار ہے۔ یہ کارکردگی اسٹیٹ لائف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسن کی قیادت اور ادارے کے پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کا اظہار ہے۔

اسٹیٹ لائف کا مجموعی ریونیو 640 ارب روپے سے زائد رہی ہے۔ کمپنی کوپریمیم آمدن 289 ارب روپے، جبکہ پالیسی ہولڈرز کو 181 ارب روپے سے زائد منافع بونس دیا ہے۔  اس طرح کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 26 ارب روپے سے زائد حاصل کیا ہے۔ اس طرح اسٹیٹ لائف پاکستان کی سب سے بڑی لائف اور ہیلتھ انشورنس کمپنی کے طور پر اس کی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔

انفرادی لائف انشورنس کے نئے کاروبار میں 32 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اور کمپنی کو 40 ارب روپے کا نیا کاروبار ملا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بہتری نئی مصنوعات متعارف کرانے اور ملک گیر مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن چینلز کی تنظیمِ نوسے ممکن ہوئی ہے۔ کمپنی کے زیر انتظام اثاثے بڑھ کر 2.5 ہزار ارب روپے سے زائد تک پہنچ گئے۔

یہ مالی استحکام براہِ راست پالیسی ہولڈرز کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔  کارپوریشن نے 224 ارب روپے سے زائد کلیمز ادا کیے اور 181 ارب روپے سے زائد پالیسی ہولڈر منافع بونس مختص کیے جس سے مالی تحفظ اور طویل مدتی بچت کے عزم کو مزید تقویت ملی۔

شعیب جاوید حسن کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری صرف کارکردگی تک محدود نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا بھی ہے کہ ترقی وہاں پہنچے جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ 181 ارب روپے سے زائد پالیسی ہولڈر منافع بونس اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارہ جاتی مضبوطی کو کس پیمانے پر براہِ راست پالیسی ہولڈرز کے فائدے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ نتائج نئی مصنوعات، ادارے بھر میں منظم عملدرآمد، اور ہمارے افسران، عملے اور ملک گیر مارکیٹنگ فورس کی مسلسل محنت کے ذریعے حاصل ہوئے، جو ہماری کمیونٹیز کے بہترین مفاد کے لیے کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

اس مضبوط بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئے، ایس ایل آئی سی جدت، اپنے بنیادی انشورنس کاروبار میں توسیع، آپریشنل استعداد میں بہتری، اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ مضبوط بیلنس شیٹ، مسلسل منافع بخشی، اور واضح حکمتِ عملی کے باعث کارپوریشن مستقبل میں ترقی برقرار رکھنے اور پالیسی ہولڈرز، اسٹیک ہولڈرز اور ملکی معیشت کو مسلسل فائدہ پہنچانے کے لیے مؤثر پوزیشن میں ہے۔

چیئرمین بورڈ اسٹیٹ لائف سلیم ضیاء نے کہا کہ یہ نتائج ادارے کی مسلسل مالی مضبوطی اور استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن پالیسی ہولڈرز کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرنے کے اپنے بنیادی مقصد پر قائم ہے، جبکہ نظم و ضبط پر مبنی گورننس برقرار رکھتے ہوئے قومی مالیاتی نظام کے استحکام میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین