بدھ, مئی 13, 2026
ہومانرجیرواں مالی سال کے اختتام تک پیٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمنٹ اور ماحولیاتی...

رواں مالی سال کے اختتام تک پیٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمنٹ اور ماحولیاتی لیوی وصولیوں کا ہدف حاصل ہونے کی توقع ہے۔

کراچی: ایک طرف ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور انہوں نے ایندھن کی کھپت کم کردی ہے۔ تو دوسری طرف ایندھن پر عائد حکومتی وصولیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ؂

اے کے ڈی سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل 2026 کے دوران حکومت نے دس ماہ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 1 ہزار 260 ارب روپے وصول کر لئے ہیں۔ جو کہ سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی مالی سال کے مذید دو ماہ باقی ہیں اور توقع ہے کہ حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں وصولی مذید بہتر ہوگی اور مالی سال کے اختتام تک 1 ہزار470 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف حاصل ہوجائے گا۔

جولائی سے اپریل 2026 کے دوران آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 4 فیصد کی شرح سے بڑھ ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے عائد 2.5 روپے فی لیٹر کلائیمٹ سپورٹ لیوی بھی بڑھ رہی ہے۔ اور مالی سال کے اختتام تک اس کے جمع کرنے کا ہدف 40 ارب ڈالر حاصل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین