بدھ, مئی 13, 2026
ہومانرجیپاکستان اسٹیٹ آئیل کی فرنس آئل کی فروخت بڑھنے سے اپریل میں...

پاکستان اسٹیٹ آئیل کی فرنس آئل کی فروخت بڑھنے سے اپریل میں مارکیٹ پوزیشن مضبوط ہوگئی

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئیل کا مارکیٹ شیئر اپریل کے مہینے میں بڑھ کر 43.5 فیصد ہوگیا، جبکہ گزشتہ سال اپریل میں یہ 42.8 فیصد تھا۔ اس اضافے کی وجہ فرنس ائیل کی فروخت میں اضافہ ہے۔

پی ایس او نے اپریل کے دوران 2 لاکھ 47 ہزار ٹن پیٹرول اور 2 لاکھ 51 ہزار ٹن ڈیزل فروخت کیا۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر پیٹرول کی فروخت 10 فیصد جبکہ ڈیزل کی فروخت 9 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس طرح موجودہ مالی سال کے دس ماہ کے دوران پی ایس او کی مجموعی فروخت 25 لاکھ 26 ہزار ٹن رہی۔

پی ایس او کے بعد سنرجی کو دوسرے نمبر پر رہی اور اس کی فروخت 65 ہزار ٹن رہی جو کہ سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد زائد ہے۔ کمپنی نے 10 فیصد پیٹرول اور 11 فیصد ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا۔ جبکہ فرنس آئیل کی فروخت مستحکم رہی۔

اسی طرح وافی انرجی کی فروخت 1 لاکھ ٹن رہی جو گزشتہ سال کے برابر ہے۔ اٹک پیٹرولیم کی فروخت 6 فیصد کمی کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین