جمعرات, جولائی 23, 2026
ہومبینک اور مالیاتاسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا...

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا میں کامیاب معاونت

پاکستان، 15 مئی، 2026: پاکستان نے اس ہفتہ، پہلی مرتبہ چینی انٹربینک مارکیٹ میں کامیابی کے ساتھ 1.75 ارب آر ایم بی مالیت کا تین سالہ پانڈا بانڈ جاری کیا۔ یہ اہم پیش رفت نہ صرف پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی ذرائع کو وسعت دینے کا باعث بنی بلکہ چینی کیپٹل مارکیٹ میں اس کی پہلی باقاعدہ شمولیت بھی ثابت ہوئی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (چائنا) لمیٹڈ نے اس بانڈ کے اجرا میں واحد غیر ملکی بینک کے طور پر مشترکہ لیڈ انڈر رائٹر اور مشترکہ بک رنر (Book Runner) کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے اس کامیاب اجرا میں معاونت فراہم کی۔

اس اجرا کو جزوی طور پر کثیرالجہتی ترقیاتی مالیاتی اداروں، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جانب سے اصل رقم اور منافع کے 95 فیصد حصے کی گارنٹی حاصل تھی۔ اس اقدام نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا۔ اس بانڈ کے اجرا کو چینی بینکوں، سیکیورٹیز کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کی جانب سے غیرمعمولی طور پر بھرپور طلب موصول ہوئی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنی پہلی پانڈا بانڈ ٹرانزیکشن 2.50 فیصد کی شرح پر مکمل کی، جو قیمت کے تعین کی حد میں سب سے کم سطح تھی۔ یہ کامیابی پانچ گنا زائد سبسکرائب ہونے والی آرڈر بک کی بدولت ممکن ہوئی۔

اس کامیاب اجرا کے بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج، ریحان شیخ نے کہا: ”آج ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان نے اپنے پہلے تین سالہ پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا کے ذریعے چین کی ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ میں باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ یہ ٹرانزیکشن اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے درمیان دیرینہ تعلقات اور ملک کے مالیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے اسٹریٹجک اور پیچیدہ سرحد پار فنانسنگ کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی معاشی سمت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا بھی اشارہ ہے۔ ہمیں خاص طور پر اس بات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جزوی ضمانتوں سے اس ٹرانزیکشن نے پاکستان کے لیے فنڈنگ کا ایک نیا اور متنوع ذریعہ فراہم کیا ہے۔ ان اداروں کی معاونت نے اس ابتدائی اجرا پر مارکیٹ کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں مدد دی ہے اور یہ اس امر کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ سرمایہ تک رسائی کو وسعت دینے میں کثیرالجہتی شراکت داری کتنی اہم ہے۔“

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں گریٹر چائنا اینڈ نارتھ ایشیا کے گلوبل ہیڈ آف بینکس اینڈ بروکر ڈیلرز اور ہیڈ آف کوریج، جیری ژانگ (Jerry Zhang) نے کہا: ”یہ ٹرانزیکشن بیرونِ ملک اجرا کنندگان کو چین کی کیپٹل مارکیٹوں سے جوڑنے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی بطور ’سپر کنیکٹر‘ غیرمعمولی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہے۔ یہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور پاکستان کی وزارتِ خزانہ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعاون کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ پانڈا بانڈ کا کامیاب اجرا اس بات کی اہم عکاسی بھی ہے کہ Renminbi بتدریج ایک روایتی تجارتی تصفیہ کرنسی سے فنانسنگ کرنسی میں تبدیل ہو رہی ہے۔ پانڈا بانڈ مارکیٹ میں اجرا کنندگان کے بڑھتے ہوئے تنوع اور سرحد پار Renminbi ادائیگی کے نظام میں مسلسل بہتری کے ساتھ توقع کی جا رہی ہے کہ Renminbi علاقائی کرنسی سے عالمی کرنسی کی جانب اپنے اسٹریٹجک سفر کو مزید تیز کرے گی اور بین الاقوامی اقتصادی منظرنامے میں مزید اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین