دبئی، متحدہ عرب امارات 4 مئی 2026: ایمریٹس ایئرلائین نے آپریشنز کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا 96 فیصد عالمی نیٹ ورک بحال ہو چکا ہے۔ جو حالیہ تعطل کے بعد ایک بڑی پیش رفت ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایئرلائین نے بتدریج امریکا، یورپ، افریقہ، مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک، مشرق بعید اور آسٹریلیا کے لیے پروازیں بحال کی ہیں۔
ایئرلائین اس وقت 72 ممالک کے 137 مقامات کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ جہاں ہفتہ وار 1,300 سے زائد پروازیں آپریٹ کی ہورہی ہیں۔ جو تعطل سے قبل کی گنجائش کا 75 فیصد بنتی ہیں۔ ایمریٹس روزانہ کی بنیاد پر مزید پروازیں، نشستیں اور سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ دبئی کی حیثیت ایک اہم عالمی ٹرانزٹ حب کے طور پر مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
ایئرلائین محدود شیڈول کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ اس کے باوجود اس نے تعطل کے دوران 47 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جو سفری طلب میں تسلسل اور مسافروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ایمریٹس کا منفرد سفری تجربہ
ایمریٹس کے مسافر جہاں بھی سفر کرنے والوں کوبہترین درجے کی آن بورڈ اور آن گراؤنڈ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں اعلیٰ معیار کی سہولت، مہمان نوازی اور عالمی معیار کی خدمات شامل ہے۔
پرواز کے دوران مسافرمنفرد کھانوں کا لطف لیتے ہیں۔ ان میں مختلف خطوں کے کھانوں پر مشتمل ملٹی کورس مینیو شامل ہوتا ہے۔ ان کھانوں کو ایمرٹس کے ماہر شیفس کی ٹیم تیار کرتی ہے۔ پرواز کے دوران اعلیٰ معیار کے مشروبات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔
ایمریٹس کا ایوارڈ یافتہ دوران پرواز تفریحی نظام میں تقریبا 40 زبانوں میں 6,500 سے زائد چینلز دسیتاب ہوتے ہیں۔ جس کے زریعے مسافر فلمیں، ٹی وی شوز، موسیقی، پوڈکاسٹس، گیمز اور آڈیو بکس کا مزہ لے سکتے ہیں۔ یہ سب طویل سفر بھی خوشگوار بن جاتا ہے۔
امارات ایئڑلائین نے دوران پرواز انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔ اور اب مسافر تیز رفتار وائی فائی کے زریعے دوران پرواز رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ اور اپنا پیشہ ورانہ کام بھی سرانجام دے سکتے ہیں۔ امارات کے 28 طیاروں میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے۔
مسافروں کے لیے نئی سہولیات اور فوائد
- لچکدار بکنگ: 2 اپریل کے بعد بکنگ کرنے والے مسافروں کو تمام کلاسز میں ایک بار مفت تاریخ تبدیل کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے، جبکہ کرایہ 24 گھنٹے تک بغیر کسی چارج کے محفوظ رکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
- دبئی کنیکٹ پروگرام: ایسے مسافر جن کا دبئی میں 6 سے 26 گھنٹے کا قیام ہو، وہ ایمریٹس کے دبئی کنیکٹ پروگرام کے تحت آرام دہ قیام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس میں 4 یا 5 اسٹار ہوٹل میں مفت رہائش، ایئرپورٹ ٹرانسفر، کھانے اور ضرورت پڑنے پر یو اے ای ویزا شامل ہے۔ یہ سہولت تمام کلاسز کے اہل مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔
- اسکائی وارڈز پروگرام: یکم مئی سے 31 اگست 2026 تک ایمریٹس اسکائی وارڈز ممبران کو پروگرام کے اعلیٰ درجوں تک جلد رسائی حاصل کرنے کے لیے کم تقاضے اور اضافی مائلز دی جا رہی ہیں، جو ایمریٹس اور فلائی دبئی کی پروازوں پر دستیاب ہیں۔

