کراچی: پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عمران بٹاڈا کو غیر سرکاری تنظیم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تنظیم پاکستان بھر میں فری لانسرز اور ڈیجیٹل ورکرز کی سہولت، بااختیار بنانے اور فلاح و بہبود کے لیے قومی سطح کا پلیٹ فارم ہے۔
بطور صدر ڈاکٹر عمران بٹاڈا تنظیم کی اسٹریٹجک سمت میں اپنا کردار ادر کری گے جس میں قومی اور بین الاقوامی شراکت داریوں کو مضبوط بنانا، فری لانسرز کے معاونتی پروگرامز کی رہنمائی کرنا، اور پاکستانی فری لانسرز کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پلیٹ فارم بننے کے پیفلا کے وژن کی حمایت شامل ہے۔
ڈاکٹر بٹاڈا تدریسی اور صنعتی شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور استعدادِ کار بڑھانے کے اقدامات، پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز، اور تحقیق و ترقی کے منصوبوں کی قیادت میں مہارت رکھتے ہیں۔
پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین امین ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں فری لانسرز نے حالیہ برسوں میں قیمتی زرمبادلہ ملک میں لا کر معیشت میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے جبکہ انہیں متعدد چیلنجزکا سامنا رہا جن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سست انٹرنیٹ شامل ہیں۔
امین ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کی نئی قیادت پاکستان کے فری لانسنگ نظام کو مزید مضبوط بنائے گی اور مختلف پارٹنرز اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے کئی نئی منصوبہ جات اور سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔
ڈاکٹر عمران بٹاڈا ایک تجربہ کار رہنما ہیں جنہیں تنظیمی حکمت عملی، پالیسی سازی، ڈیجیٹل جدت، اور تحقیقی میدان میں 24 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس وقت Institute of Business Management میں چیف ڈیجیٹل آفیسر اور سینٹر آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ Institute of Business Administration میں چیف انفارمیشن آفیسر (CIO) اور سینٹر فار آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
اپنی تدریسی اور پیشہ ورانہ خدمات کے علاوہ، ڈاکٹر بٹاڈا ملک بھر میں 25 ہزار سے زائد طلبہ کو براہِ راست تربیت فراہم کر چکے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے متعدد منصوبوں میں فعال کردار ادا کر چکے ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی اور معاشی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

