ہفتہ, جون 6, 2026
ہومبحری امورکراچی پورٹ پر 74 ہزار ٹن سے زائدکارگو ہینڈل، 19 جہازوں کی...

کراچی پورٹ پر 74 ہزار ٹن سے زائدکارگو ہینڈل، 19 جہازوں کی آمد متوقع ہے، جنید انوار چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔
اتوار کو جاری بیان میں وزیر بحری امور نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے، جو بندرگاہ پر مسلسل بحری سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا، جو بندرگاہ کی موثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔
جنید انوار چوہدری کے مطابق کنٹینرائزڈ کارگو سرِفہرست رہا، جس کی مجموعی مقدار 45 ہزار 171 ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اس میں 19 ہزار 303 ٹن درآمدات اور 25 ہزار 868 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ اسی طرح بلک کارگو کی مقدار 11 ہزار 944 ٹن رہی جبکہ کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن تک پہنچیں۔
وزیر بحری امورنے مزید بتایا کہ مائع کارگو کی ہینڈلنگ بھی 10 ہزار 352 ٹن رہی، جو توانائی سپلائی چین کی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے مطابق کراچی پورٹ پر اس وقت 14 جہاز لنگر انداز اور 7 جہاز روانہ ہوئے ہیں، جہاں مختلف اشیاء کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہازوں کی مسلسل آمد و رفت پاکستان کی سمندری تجارت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا واضح اشارہ ہے، جبکہ کراچی پورٹ اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین