بدھ, اپریل 22, 2026
ہومٹیک اینڈ ٹیلی کامنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں غیر قانونی اسکیمر...

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں غیر قانونی اسکیمر کال سینٹر پکڑ لیا

18 اپریل 2026 – نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کراچی میں  دھوکہ دہی اور جعل سازی میں ملوث ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ ایجنسی نے اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے  بلوچ کالونی پل کے قریب شارع فیصل پر واقع رضا آرکیڈ میں کاروائی کی۔ جہاں پر غیر قانونی کال سینٹر کو چلایا جارہا تھا۔ یہ کال سینٹر غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دینے میں ملوث تھا اور خود کو قرضوں کی تصفیہ کرنے والی ایجنسیوں اور بینکوں کے نمائندوں کے طور پر ظاہر کرتا تھا۔

چھاپے کے دوران ادارے نے اسکیمر کال سینٹر کے مالک سنیل سلامت کو گرفتار کیا جبکہ اس کے ساتھی شانی سلیم اور ایریس جاوید کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان نے بیرونِ ملک افراد کو نشانہ بنا کر فراڈ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔  

نیکا نے جعل سازی میں استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ تکنیکی تجزیے سے معلوم ہوا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریوں کا حساس مالیاتی ڈیٹا موجود تھا اور وہ کال سپوفنگ سافٹ ویئر استعمال کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 28/2026 پیکا (ترمیمی ایکٹ 2025) کی دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں، مالی لین دین، بین الاقوامی روابط، مقامی ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک اور منی لانڈرنگ سرگرمیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین