بدھ, مئی 13, 2026
ہومبینک اور مالیاتنیشنل بینک نے کاروباری اداروں کیلئے این بی پی اسمارٹ پے متعارف...

نیشنل بینک نے کاروباری اداروں کیلئے این بی پی اسمارٹ پے متعارف کرادیا ہے۔

این بی پی پے کے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا مقصد ادائیگیوں کو آسان، محفوظ اور موثر بنانا ہے

کراچی، 6 مئی 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ”این بی پی اسمارٹ پے“ متعارف کرادیا ہے۔ اس جدید ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم کا مقصد کاروباری اداروں کے مالی لین دین کے طریقے کو تبدیل کرنا ہے۔

”این بی پی اسمارٹ پے“ جامع کیش مینجمنٹ حل ہے، جو کارپوریٹ، کمرشل اور ایس ایم ای صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کاروباری اداروں کے لیے ادائیگیوں کو آسان، محفوظ اور موثر بناتا ہے۔ اس جدید پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف بنیادی مالیاتی خدمات کو ایک صارف دوست ڈیجیٹل انٹرفیس میں یکجا کیا گیا ہے، جس سے مالیاتی معاملات کی انجام دہی میں شفافیت اور سہولت حاصل ہوتی ہے۔

این بی پی اسمارٹ پے کے ذریعے کاروباری ادارے باآسانی وینڈرز ادائیگیاں، پے رول پروسیسنگ، یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکس واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مالی معاملات انجام دے سکتے ہیں۔ یہ مربوط پلیٹ فارم نہ صرف آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ مالیاتی نظم و نسق سے جڑی پیچیدگیوں کو بھی کم کرے گا۔

این بی پی کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی کا کہنا ہے، ”این بی پی اسمارٹ پے کا آغاز ہمارے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں سنگ میل ہے۔ این بی پی پاکستان بھر کے کاروباری اداروں کو جدید مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، جو کارکردگی کو بہتر بنائیں، ترقی کو فروغ دیں اور ملک کی ڈیجیٹل طور پر جامع معیشت کی جانب منتقلی میں معاون ثابت ہوں۔“

این بی پی کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عدنان ناصر نے کہا، ”این بی پی اسمارٹ پے جدت اور صارف مرکز مالیاتی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ہم کاروباری اداروں کو مالیاتی امور کی انجام دہی میں کنٹرول، شفافیت اور سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔“

یہ پلیٹ فارم جدید سکیورٹی فیچرز سے مزین ہے تاکہ لین دین کو محفوظ بنایا جاسکے، جبکہ اس کا سادہ اور صارف دوست ڈیزائن صارفین کو اپنے مالیاتی معاملات باآسانی اور موثر طریقے سے انجام دینے میں مدد کرتا ہے۔ توقع ہے کہ این بی پی اسمارٹ پے کاروباری اداروں میں ڈیجیٹل حل کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں ترقی اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین